ایبٹ آباد، ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر خالد خان فوارہ چوک میں قتل
کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
اتوار 25 جنوری 2015 15:39
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر خالد خان کو فوارہ چوک میں گولیاں مار کر قتل کردیاگیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر خالد خان جدون حسب عادت صبح چھ بجے اپنے ہوٹل واقع فوارہ چوک میں پہنچے۔ ہوٹل کے ملازم نسیم کے مطابق خالد خان صبح سویرے ہوٹل میں آکر تمام صفائی ستھرائی کا کام خود کرتے ہیں۔
تقریباً ساڑھے چھ بجے دوگاہک ہوٹل میں آئے اور چائے کا آرڈر دیا۔ اس وقت خالد خان اپنے ہوٹل میں لگی ہوئی ایل سی ڈی کی صفائی میں مصروف تھے۔ اسی اثناء میں ایک نقاب پوش شخص ہاتھ میں پستول لئے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوا۔ اور آتے ہی کہاکہ اگر کسی نے مجھے روکنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ اچھا نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
نسیم کے مطابق خالد خان نے نامعلوم نقاب پوش سے کہا کہ وہ پستول نیچے کرکے آرام سے بات کرے۔
اتنا کہنے کے بعد حملہ آور نے تین گولیاں خالد خان پر چلادیں جو کہ ان کی چھاتی میں لگیں۔ جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گرگئے۔ جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک گولی چائے پینے والے گاہکوں میں سے ایک شخص کی ٹانگ میں لگی۔ تاہم وہ بھی زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔ جن کی تلاش کیلئے پولیس کارروائی کرنے میں مصروف ہے۔خالد خان کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایاگیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ خالد خان کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.