پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کیلئے پیش کی جانے والی شرائط حقیقی نہیں، چیئرمین کرکٹ آپریشن بنگلہ دیش
پیر 26 جنوری 2015 13:06
ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے چیئرمین کرکٹ آپریشن نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کیلئے پیش کی جانے والی شرائط حقیقی نہیں ہیں ، کرکٹ تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ ٹورز کیلئے ایسی شرائط پیش کی جائیں ۔
(جاری ہے)
پی سی بی کی جانب سے ٹورز کے حوالے سے شرائط پر بات کرتے ہوئے نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بوڈز کو مسائل کے حل کیلئے درمیانی راستہ تلاش کرنا چاہیے امید ہے پاکستان ٹیم دورہ بنگلہ دیش شیڈول کے مطابق اپریل مئی میں کرے گی ۔
نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں ایگزیکٹو اجلاس کے موقع پر دونوں کرکٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات بھی متوقع ہے جس میں اس حوالے سے بات چیت کی جائے گی اور پاکستانی بورڈز کو دورہ کیلئے قائل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو شرائط پیش کی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ کسی بورڈز نے ٹور میچ کی آمدنی کا نصف حصہ مانگا ہو دونوں ملکوں کو مل کر اس حوالے سے کوئی درمیانی راستہ تلاش کرنا چاہیےمزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.