فلپائن میں پولیس اورعسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 55افراد ہلاک ،امن معاہدے اور تین سال سے جاری جنگ بندی خطرے میں پڑگئی
پیر 26 جنوری 2015 20:44
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) فلپائن میں پولیس اورعسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں پچپن افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد امن معاہدے اور تین سال سے جاری جنگ بندی خطرے میں پڑگئی ہے۔
(جاری ہے)
تازہ جھڑپیں صوبہ موگیندانو کے ایک قصبے میں ہوئیں پولیس ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرنے پہنچی تو پولیس کو مسلح افراد کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
تصادم کے دوران پولیس کے انچاس اور چھ عسکریت پسند مارے گئے ، ایک درجن کے قریب پولیس اہلکاروں کو یر غمال بنا لیا گیا۔حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جنوبی فلپائن میں علیحدگی پسندوں کے حملوں اور پولیس اور فوج کی جوابی کارروائیوں میں اب تک ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جب کہ بیس لاکھ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.