امریکہ میں برفانی طوفان کے پیش نظر نیو یارک سمیت متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
منگل 27 جنوری 2015 12:34
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) امریکہ میں برفانی طوفان کے پیش نظر نیو یارک سمیت متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو یارک کے حکام نے مقامی وقت رات گیارہ بجے کے بعد سے 6000 کلومیٹر طویل روڈوں کے سلسلے پر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔فلیڈیلفیا سے لے کر مین تک شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ان ریاستوں کے کچھ علاقوں میں ایک گھنٹے میں چار انچ برف پڑی۔
نیو یارک، نیو جرسی، کنیکٹیکٹ، رہوڈ آئی لینڈ اور میساچیوسٹس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں پر پیشگوئی کی گئی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان لوگوں کو ایک فٹ کی برف صبح بخیر کہے گی۔نیو یارک کے میئر نے پریس کانفرنس میں لوگوں کو متنبہ کیا کہ وہ برف صاف کرنے والے 2300 ٹرکوں سے محتاط رہیں ہم اس طوفان کو نظر انداز نہیں کر سکتے اگلے چند گھنٹوں میں ہم دیکھیں گے کہ برفانی طوفان بہت تیزی سے اور بہت شدت سے ہم سے ٹکرائے گا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.