کویتی حکومت نے کروڑوں روپے ٹیکس لینے کے باوجود پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی مشکل بنادی
بدھ 28 جنوری 2015 13:36
سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلف (کویت) کے جنرل سیکرٹری احسان الٰہی کھرل نے کہا ہے کہ کویت کی حکومت وہاں پر مقیم لاکھوں پاکستانیوں سے ہر سال کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں وصول کرتی ہے اس کے باوجود کویتی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی مشکل بنا رکھی ہے جو قابل مذمت ہے‘ حکومت پاکستان کو اس پر کویتی حکومت سے ویزا پالیسی کو نرم کرنے کیلئے بات کرنی چاہئے۔
گذشتہ ماہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی کویت کے دورہ کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے ملاقات کے دوران اپنی یہ پریشانی بیان کی تھی۔ ان کے وعدے کے باوجود اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آبائی گاؤں چک 55 برج میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کویت و دیگر اسلامی ریاستوں میں (ن) لیگ کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔
کویت میں لاکھوں پاکستانی (ن) لیگ سے وفاداری کا جنون رکھتے ہیں۔ ہمارے لئے پاکستان میں دہشت گردی ناقابل برداشت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سانحہ پشاور کے واقعہ پر پاکستانی کمیونٹی نے کویت میں شدید احتجاج اور غم و غصے کا اظہار کیا۔ غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ کویت میں پاکستانی ایمبیسی کے زیراہتمام پاکستانی بچوں کیلئے تعلیمی ادارہ قائم کیا جائے۔ وہاں پر تعلیمی اداروں کی فیسیں ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ اسلام آباد سے ہر ہفتے گلگت بلتستان کیلئے ایک فلائٹ چلائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.