جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن

میرے خیال میں مذاکرات قیدی اور گھڑ سوار میں ہونے چاہئیں، وہ مذاکرات کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے جو باقی سیاستدانوں میں ہوں، گفتگو

منگل 30 اپریل 2024 22:12

جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سینئر وکیل اعتزاز احسن نے کہاہے کہ جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے۔سینئر وکیل اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ججز کیس کے لئے فل کورٹ کی سماعت کی تھی،اس بینچ مین بہترین ججز بیٹھے ہیں ،یہ 6 ججز کا بینچ نہیں بلکہ چیف جسٹس سمیت 8 ججز اعتراف کررہے ہیں مداخلت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چائیے ،جن کے نام لئے گئے ان کا محاسبہ کیا جائے ورنہ چارٹر آف ڈیموکریسی کی کوئی اہمیت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم تاخیر نہیں چاہتے ،اب نیا قانون آچکا ہے۔اعتزاز احسن نے کہاکہ میرے خیال میں مذاکرات قیدی اور گھڑ سوار میں ہونے چاہئیں، وہ مذاکرات کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے جو باقی سیاستدانوں میں ہوں۔