یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے 63 ارکان نے فلسطینیوں کیخلاف جنگی جرائم کی پاداش میں اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا
بدھ 28 جنوری 2015 14:12
برسلز (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے 63منتخب ارکان نے اسرائیل اور یورپی یونین کے درمیان باہمی شراکت کے معاہدے کو کالعدم قرار دیکر فلسطینیوں کیخلاف جنگی جرائم کی پاداش میں صہیونی ریاست کے ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔یورپی یونین کے ارکان کی جانب سے یونین کی سیکیورٹی اور خارجی پالیسی کی ہائی کمشنرفریڈیزکار موگرینی کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ صہیونی ریاست کیساتھ باہمی شراکت کا معاہدہ ختم کر کے اسے کٹہرے میں لانے کیلئے اقدامات کریں۔
یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کو ارسال کئے گئے مکتوب میں یونین کے 63 ارکان کے دستخط ثبت ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ برس فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے ہزاروں معصوم شہریوں کو شہید کردیا تھا۔(جاری ہے)
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھی اسرائیل کے جنگی جرائم کی توثیق کرچکی ہیں جس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹس بھی شامل ہیں جن میں اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کیساتھ یونین کے باہمی شراکت کے معاہدے کی شق دوم میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ انسانی حقوق، بنیادی جمہوری اصولوں اور عالمی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی صورت میں قابل عمل ہوگا چونکہ اسرائیل فلسطینیوں کیخلاف عالمی قوانین پامال کرتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوچکا ہے اس لئے اس کیساتھ باہمی شرکت کے معاہدے کو جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.