پروفیسر شکیل اور پروفیسر سبط حسن کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے،کراچی پولیس چیف
بدھ 28 جنوری 2015 17:32
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ پروفیسر شکیل اور پروفیسر سبط حسن کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ قاتل اپنا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتاتا ہے لیکن اس کا ہمارے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران غلام قادر تھیبو نے کہا کہ پولیس چاہتی ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک بھی واقعہ نہ ہو اور اس سلسلے میں بھر پور کوششیں بھی کی جارہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ٹارگٹ کلنگ میں کم ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے پروفیسر شکیل اوج اور پروفیسر سبط حسن کے قاتلوں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دونوں علمی شخصیات کو قتل کرنے والا ملزم منصور گورنمنٹ سندھ اسپتال لیاقت آباد میں ملازمت کرتا ہے اور دوران تفتیش ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے 1993 میں ایک دوسری سیاسی جماعت کے 3 کارکنوں کو بھی قتل کیا، اس کے علاوہ گرفتار ملزم ینجرزاہلکاروں پر فائرنگ کے علاوہ لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے لیکن اس کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.