بھارت نے پاکستان سے معاشی جنگ کا آغاز کردیا ہے ، ٹیکسٹائل مالکان
جمعرات 29 جنوری 2015 14:54
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ صنعتکاروں نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے معاشی جنگ کا آغاز کردیا ہے جس سے حکومت کے پاس کسٹم ریبیٹ اور سیلز ٹیکس کی مد میں برآمد کنندگان کے 205ارب روپے پھنس گئے ہیں، حکومت یہ رقم جاری کرے۔پاکستان اپیریل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی اور چیئرمین ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ بجٹ کو 7ماہ گزر گئے ہیں لیکن ٹیکسٹائل پالیسی پیش نہیں کی گئی۔
جی ایس پی پلس حاصل تو کرلیا گیا لیکن دنیا میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں مقابلے کیلئے حکومت وہ کام نہیں کر رہی جو بھارت اور بنگلہ دیش کی حکومتیں کررہی ہیں۔ زبیرموتی والا نے کہا کہ جی ایس پی پلس ملنے کے بعد ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 6فیصد کمی ہوئی۔(جاری ہے)
کسٹم ریبیٹ، سیلزٹیکس کی مد میں صنعتکاروں کے 205ارب روپے وزیر خزانہ کے پاس ہیں لیکن وہ صنعتکاروں کو نہیں دیئے جارہے ہیں۔
ڈینم مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اختیار بیگ نے کہا ہے کہ 2009ء سے 2014ء تک ٹیکسٹائل پالیسی پیش کی گئی جو انتہائی کارآمد تھی لیکن وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وجہ سے نہ پالیسی پیش کی جاسکی ہے نہ تاجروں کی پھنسی ہوئی رقم ادا کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے تاجروں کو وہ تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے جن سے وہ عالمی دنیا میں اپنی تجارت کو بڑھا سکیں لیکن یہاں صورتحال بالکل برعکس ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.