پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے گریڈ16 ،17،18 اور19 میں میں تقریبا 57افسران کو ترقیاں دیدیں،
امید ہے افسران ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ،چیئر مین ڈاکٹر افتخار احمد
جمعرات 29 جنوری 2015 21:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے گریڈ16 ،17،18 اور19 میں میں 57افسران کو ترقیاں دیدیں جمعرات کوپی اے آر سی ہیڈکواٹر میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ جس میں ادارے کے چیئرمیں ڈاکٹر افتخار احمد ، ظفررضا حسن ممبر فنانس،ڈاکٹر شاہد مسعود ممبر پلانٹ سائنسز، ڈاکٹر منیر گورائیہ ممبر کوآرڈنیشن، ڈاکٹر ندیم امجد ممبر نیشنل ریسورسس،اور ڈائیریکٹر ایسٹبلشمنٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ترقی پانے والے افسران کو مبارک دی اور اس توقع کا اظہارکیا کہ افسران ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
یاد رہے کہ پی اے آر سی میں جب بھی افسران کی ترقی کی جاتی ہے تو افسر کی سالانہ کارکردگی اور سینارٹی کو محلوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔(جاری ہے)
ان نئے عہدیداران ، افسران کو نمائندہ تنظیم ای پی اے آر سی اور سائنسدانوں کی تنظیم پارسانے دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ا ستقبالیہ کا انتظام ڈائریکٹریٹ نے کیا۔ استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے سردار غلام مصطفی نے کہا کہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کو ان کی دہلیز تک پہچانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
محنت اور لگن سے کام کرنے والوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور پی اے آر سی ملک میں فوڈ سیکورٹی کی ضمانت دیتی ہے۔ آئندہ ما ہ فروری کے پہلے ہفتہ میں گریڈ 1 سے 15تک کے ملازمین کی پروموشن متوقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.