قومی ایکشن پلان کے تحت امن، رواداری اور تحمل کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے ،عرفان صدیقی ،
انتہاء پسندی قرآن اور اسلام کی بنیادی تعلیمات کے خلاف ہے، حضور اکرم کی تعلیمات میں انتہاء پسندی کا تصور تک نہیں ملتا ،خطاب
جمعرات 29 جنوری 2015 21:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے قومی امور عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت امن، رواداری اور تحمل کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے انتہاء پسندی قرآن اور اسلام کی بنیادی تعلیمات کے خلاف ہے، حضور اکرم کی تعلیمات میں انتہاء پسندی کا تصور تک نہیں ملتا۔ وہ جمعرات کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں مضمون نویسی کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ انسان کی وجہ تخلیق علم ہے جو اس کو دیگر مخلوقات سے برتر بناتی ہے ، سائنسی علوم علم کی نفع بخش شاخ ہے تاہم آسمانوں کا فیض ان کے لئے ہوتا ہے جو ٹیکنالوجی سے آگے ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تخلیقی صلاحیتوں والے لوگ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے دوسروں سے مختلف اور ممتاز ہوتے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ انتہاء پسندی قرآن اور اسلام کی بنیادی تعلیمات کے خلاف ہے، اسلام میں ہمیشہ درمیانی راستے کو پسند کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حضور اکرم کی تعلیمات میں انتہاء پسندی کا تصور تک نہیں ملتا۔ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ اسلام نے ہمیشہ تحمل و رواداری کا درس دیا لیکن کچھ لوگ اپنی دکانیں چمکانے کے لئے فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کو ہوا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان ترتیب دیا جا رہا ہے جس میں امن، رواداری، تحمل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ تلوار وہاں اٹھتی ہے جہاں دلیل نہیں ہوتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.