کارکنوں کی لاشیں گرتی رہیں تو ردعمل بھی آ سکتا ہے: الطاف حسین
جمعرات 29 جنوری 2015 22:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں ماورائے عدالت قتل ہو رہے ہیں، یونہی لاشیں گرتی رہیں تو ردعمل بھی آ سکتا ہے۔ حیدر آباد یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد پارٹی سے الگ ہو جاؤں گا۔الطاف حسین کی جانب سے پارٹی سے علیحدگی کے اعلان کے بعد متحدہ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نائن زیرو مرکز پہنچ گئی۔
پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ کارکنوں کو ہمیشہ حب الوطنی کا درس دیا لیکن اگر اسی طرح لاشیں گرتی رہیں تو کارکنوں کا دماغ بھی گھوم سکتا ہے۔ ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ کراچی آپریشن میں ماورائے عدالت قتل ہو رہے ہیں۔ جن پر الزام ہے انہیں پکڑیں لیکن مارنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔(جاری ہے)
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں ایم کیو ایم اچھی ہے مگر الطاف حسین کے بغیر، آج آخری خطاب کے بعد پارٹی سے الگ ہو جاؤں گا۔
الطاف حسین کے اعلان کے جواب میں کارکنوں نے رہبر، رہبر، الطاف حسین رہبر ، کے نعرے لگائے۔ الطاف حسین نے کہا سہیل احمد قتل ہو گیا، شہدا قبرستان بن گیا لیکن ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ ٹرائیکا بنا ہوا ہے کہ مال بناؤ اور متحدہ کے کارکنوں کو ٹھکانہ لگاؤ۔ الطاف حسین نے کہا کہ ان کی جدوجہد وڈیروں اور جاگیرداروں کے خلاف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.