وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم کی زیر صدارت اجلاس ، پیٹرولیم مصنوعات کا جائزہ لیا گیا،
3 بحری جہازوں کی آمد کے بعد ملک میں پیٹرول کا ذخیرہ ایک لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن ہو گیا، ارشد مرزا
جمعرات 29 جنوری 2015 22:30
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی زیر صدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان اسٹیٹ آئل سمیت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول کے 3 بحری جہاز ایک لاکھ میٹرک ٹن تیل لے کر بیک وقت کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے ہیں جن میں پاکستان اسٹیٹ آئل کا جہاز 50 ہزار میٹرک ٹن، حیسکول کا 32 ہزار میٹرک ٹن اور شیل پاکستان کا 18 ہزار میٹرک ٹن کا جہاز شامل ہے۔
واضح رہے کہ ایک لاکھ میٹرک ٹن پیٹرول کی آمد کے بعد اب ملک میں پیٹرول کا ذخیرہ ایک لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن ہو گیا ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کا ذخیرہ وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ مزید برآں اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت پیٹرولیم کی ہدایت پر پی ایس او کے ڈپو ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے دن بھی کھلے رہیں گے اور تمام پیٹرول پمپوں کو ترسیل جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.