تعلیم کی بنیاد پر معیشت کے خدوخال ترتیب دینے کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر انوار ،
10کروڑ سے زائد نوجوانوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروباری ہنر اور تجربے سے ملکی ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، چیئرمین پی سی ایس ٹی
جمعرات 29 جنوری 2015 22:50
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر انوار الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی اعلیٰ عہدے پر تقرری یا سول ایوارڈ کیلئے اُمیدوار کی تحقیقی کامیابیوں کی مستندمعلومات بھی پی سی ایس ٹی مہیا کر رہا ہے۔ اگر ہم پاکستان میں 25سال سے کم عمر 10کروڑ سے زائد نوجوانوں کی صلاحیتوں کوتعلیم کے ساتھ ساتھ کاروباری ہنر اور تجربے سے مہمیز کرپائیں تو ملکی ترقی میں کوئی امر مانع نہیں ہوگا۔
ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم کی بنیاد پر معیشت کے خدوخال ترتیب دیئے جا رہے ہیں اور تیل کی دولت سے مالا مال سعودی عرب بھی اب ریسرچ و ڈویلپمنٹ پر کثیرسرمایہ کاری کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں نوجوان طلباء وطالبات کو منفردبزنس آئیڈیاز کے ساتھ کاروباری آغاز کی ترغیب و تربیت کیلئے ڈائس سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی نے کہا کہ ان کا ادارہ ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کی پالیسی سازی میں کلیدی کردار ادا کر نے کے ساتھ ساتھ تحقیقی ماحول کو ریسرچ پراڈکٹیویٹی ایوارڈ اور دیگر حوصلہ افزاء اقدامات کے ذریعے فروغ دے رہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.