بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
جمعہ 30 جنوری 2015 16:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) وزیر خزانہ‘ قانون ‘ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ صوبہ میں انسداد خسرہ کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جو 9 فروری تک جاری رہے گی اوراس مہم کے دوران6 ماہ سے 10 سال تک کی عمر کے 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے لئے 16 ہزار سے زائد ٹیمیں بنائی گئی ہیں جبکہ مہم پر 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوں گے،ذراسی غفلت اور حفاظتی ٹیکے بروقت نہ لگانے سے تقریبا ساڑھے سات لاکھ پاکستانی بچے ہر سال مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر یا تو زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا عمر بھر کی معذوری کا روگ لگ جاتا ہے۔
مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ انسداد خسرہ مہم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ذریعے بھی تشہیری مہم شروع کر دی گئی ہے اور والدین اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگوا ئیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیو کے علاوہ حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوان بچوں کو9 مہلک بیماریوں ،ٹی بی،پولیو خناق ،کالی کھانسی،تشنج،ہیپا ٹائٹس،گردن توڑ بخار، نمونیہ اور خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ہیلتھ سنٹرز،ہسپتالوں اور موبائل ٹیموں کے ذریعے بلا معاضہ لگائے جا تے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گردے کے مریضوں کے لئے ڈائلسز کی سہولت کے لئے سرکاری ہسپتالوں کودوگنا فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء کیا جائے گا جس کی بدولت کم آمدنی والے افراد نہ صرف سرکاری بلکہ بہترین نجی طبی اداروں میں بھی سٹیٹ آف دی آرٹ صحت کی سہولتیں حاصل کر سکیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.