73شہروں میں ٹیلی نارپاکستان کے3Gصارفین کی تعداد 26لاکھ سے تجاوز کر گئی
جمعہ 30 جنوری 2015 20:53
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)ٹیلی نار پاکستان نے ملک بھر کے 73شہروں میں 26لاکھ سے زائد صارفین کو عمدہ 3Gسروس فراہم کرتے ہوئے ملک کے سب سے وسیع اور تیزی سے بڑھتے ہوئے 3Gنیٹ ورک کی حیثیت سے اپنی فوقیت برقرار رکھی ہوئی ہے۔موجودہ 3Gرول آؤٹ کے مرحلے میں ٹیلی نار پاکستان اپنی سروس پبی، کرک،شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لکی مروت، میانوالی، خیبر ایجنسی اور وہاڑی میں شروع کرے گا۔
ان شہروں میں ٹیلی نار پاکستان کے صارفین دو ہفتوں تک مفت 3Gٹرائل سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔تاہم صارفین کو مفت سروس ختم ہونے کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس اور ٹیلی نار پاکستان کی ویب سائٹ پر دی جائے گی۔3Gکی ٹرائل سروس کے دوران صارفین روزانہ 50MBتک مفت انٹرنٹ استعمال کرسکیں گے جبکہ 2Gڈیٹا سروس حسبِ معمول چارج کی جائے گی۔(جاری ہے)
اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عرفان وہاب خان نے کہا کہ شہری و دیہی علاقوں میں26لاکھ سے زائد 3Gاستعمال کرنے والے صارفین ٹیلی نار پاکستان کا سب کو سستا اور بہترین انٹرنیٹ فراہم کرنے کے عزم کی ترجمانی کرتی ہے۔
ملک میں 3Gکو فروغ دینے کی غرض سے ہم نہ صرف شہروں کے اندر 3Gسائیٹس کا اضافہ کر رہے ہیں بلکہ مسلسل نئے شہروں میں بھی 3Gسروس متعارف کر ا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موبائل انٹرنیٹ کو فروغ دیتے ہوئے ہم ملک میں انٹرنیٹ کے معاشی و معاشرتی کردار کو تقویت دینے کے لئے پر عزم ہیں جس کی بدولت لوگ 3Gسے مزید مستفید ہوسکیں گے۔ واضح رہے کہ 2013ء میں ٹیلی نار پاکستان نے اپنے نیٹ ورک کو جدید تقاضوں پر مبنی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا تھا جس میں بیس اسٹیشنز سے لے کر ویلیو ایڈیڈ سروسز تک کمیونیکیشنزکے تمام شعبوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا تھا۔ ٹیلی نار پاکستان ملک کا پہلا آپریٹرہے جس نے تمام نیٹ ورک کو مکمل طورپر جدید ترین کیا تھا۔ نصب کئے گئے آلات24فیصد کم توانائی استعمال کرنے کے علاوہ انٹیلی جنٹ پاور مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کم بجلی کو موثر انداز میں استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں کاربن امیونیشن کم ہونے کی وجہ سے ٹیلی نار پاکستان موثر انداز میں ایندھن استعمال کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنیز میں سے ایک بن گئی ۔مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.