جماعت اسلامی کا صوبائی اجتماع سبی میں شروع ہوگیا
جمعہ 30 جنوری 2015 20:58
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے دوروزہ تربیتی اجتماع کا آغاز سبی کے تاریخی مقام جرگہ ہال میں ہوگیا جس میں جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے درس قرآن دیا اورجماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالمتین اخوند زادہ نے سبی کے جرگہ ہال میں ہونے والے اس اجتماع ارکان میں کلیدی خطاب کیا اورجماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل وناظم اجتماع بشیر احمد ماندائی نے شرکاء اجتماع کو خوش آمدید کہا اورحرف سپاس پیش کیا ۔
مولانا عبدالحق عبدالحق ہاشمی نے اپنے درس قرآن میں قرآن کی آیات اور ترجمہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انسان کو ایمان عطا کرنے کے بعد اس پر مسلسل کاربند رہنے کی تاکید اور حکم دیتا ہے انہوں نے اپنے درس قرآن میں قرآن کی مختلف آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک قرآن کے پیرو کار اس کی تعلیمات پر تسلسل عمل کرتے رہیں گے ان کی زندگیوں میں بہتر سے بہتر نکھار پیدا ہوتا چلاجائیگا انہوں نے کہا کہ قرآن نے نماز کی تلقین بھی اسی لیے دی گئی ہے کہ وہ ایک وقفے کے بعد دوسر اوقفہ شروع ہونے کے درمیان انسان کی زندگی پر معاشرے کے جو حالات اثر انداز ہوتے ہیں ان کو ایمان کی روشنی کے ذریعے بہتر سے بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.