پہلا ون ڈے،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا
ہفتہ 31 جنوری 2015 13:26
ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31۔جنوری 2015ء ) نیو زی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں شکست دیکر 2میچز کی سیریز میں 1-0کی بر تری حاصل کر لی ہے ۔ ویسٹ پاک سٹیڈیم ،ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔پاکستان کی پوری ٹیم محض 210رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔
پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی 29گیندوں پر 67، کپتان مصباح الحق 58اور حارث سہیل 23رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔(جاری ہے)
نیو زی لینڈ کی جانب سے ایلیٹ نے 3جبکہ اینڈرسن ،بولٹ اور ملز نے 2،2جبکہ ملنے نے 1کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے 211رنز کا مطلوبہ ہدف 39.3اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گرانٹ ایلیٹ 64اور روس ٹیلر59رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
کیوی کپتان برینڈن میکولم 17،گپٹل 39اور لیتھم 23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے بلاول بھٹی ، محمد عرفان اور آفریدی نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔گرانٹ ایلیٹ کو آل راؤنڈ پر فارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ایک روزہ میچ 3فروری کو نیپیئر میں کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.