انڈیا اور پاکستان کا ورلڈ کپ کا پہلا میچ دونوں ٹیموں کیلئے منی ورلڈ کپ ہوگا ،عبدالقاد
ہفتہ 31 جنوری 2015 18:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیگ اسپنر عبدالقادر نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کا ورلڈ کپ کا پہلا میچ دونوں ٹیموں کیلئے منی ورلڈ کپ ہوگا اور جو ٹیم پہلا میچ جیتے گی اس ٹیم کا اعتماد بحال ہوگا اور اس ٹیم کی پرفارمنس پورے ورلڈکپ میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے پہلے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سات وکٹوں سے ہارنا بری شکست ہے اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ دے کر چیلنج کیا نیوزی لینڈ نے پوری تجربہ کاری سے کھیلا جبکہ پاکستانی ٹیم ابھی تک تجربے کررہی ہے نیوزی لینڈ اس وقت ہارٹ فیورٹ ٹیم ہے ۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ کو کھیلنے کاموقع دینا چاہیے تھا اور اگر اس کو میچ سے باہر بٹھانا تھاتو اس کے ساتھ کوئی اور اچھا اوپنر لے کر جاتے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں عرفان اور وہاب جیسے پیسرز موجود ہیں مگر ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو چاہیے کہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کریں اور ٹیم کے اندر جو اختلافات ہیں ان کو ختم کریں اور ٹیم کے اندر جو گروپ بندی ہے اس کو بھی ختم کیاجائے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو صرف اپنے اور قوم کیلئے کھیلنا چاہیےمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.