نئے سال کی پہلی پاکستانی فلم ”جلیبی“ کا ٹریلر ریلیز
پیر 2 فروری 2015 12:20
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء) نئے سال کی پہلی پاکستانی فلم ”جلیبی“ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ یہ فلم 20 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔گذشتہ سال پاکستان میں کئی بہترین فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں نامعلوم افراد، آپریشن 021 اور دختر شامل تھیں۔
(جاری ہے)
سال 2015 بھی لے کر آ رہا نئی فلم”جلیبی“، جس کی کہانی دو گہرے دوستوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو غلطی سے خطرناک گینگسٹرز کے چْنگل میں پھنس جاتے ہیں۔
فلم جلیبی کی ہدایات یاسر جیسوال نے دی ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں دانش تیمور، علی سفینا، وقارعلی خان، ڑالے سرحدی ، ساجد حسین ، سبیکا امام، عدنان جعفر اور عزیر جیسوال شامل ہیں۔فلم 20 مارچ کو بیک وقت پاکستان، امریکا، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج اداکارہ حنا شیخ کی گاڑی پر فائرنگ کرنیوالا سابق سی سی ڈی اہلکارنکلا
-
پاکستانی راک اسٹار علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھر پور پذیرائی۔ معروف امریکی خبر رساں ادارے نے علی ظفر کی فنی سفر پر خصوصی رپورٹ نشر کی۔
-
سندھ میں فلم ’گھوسٹ اسکول‘ کی نمائش کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
-
اسٹیج اداکارہ عروج سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج
-
فرح خان کی بیٹیوں کو بھی خوبصورتی کے حوالے سے احساس کمتری کا سامنا
-
کرن اشفاق کے عمران اشرف سے متعلق جواب نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
-
کرتارپورراہداری گئے تو وہاں پاکستان میں بہت پیارملا ، سنی دیول
-
فلم گھوسٹ سکول کی سندھ میں نمائش روکنے کا معاملہ، فلم سازوں کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
-
استاد نصرت فتح علی خان کی 29 ویں برسی(کل) منائی جائے گی
-
شاہ رخ خان فوکسٹیل کے نئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
سونو نگم کا گانوں میں آٹو ٹیون استعمال کرنے کا اعتراف
-
ہم جن کے ساتھ جینا چاہتے ہیں ان کے بغیر بھی جیا جا سکتا ہے،اداکارہ ریشم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.