بلوچستان سے سینٹ کے امیدواروں کو بڑی بڑی رقم خرچ کرنی ہوگی، ایک ووٹ کی قیمت تین کروڑ روپے ہیں جو صرف جنرل نشست پر ووٹ حاصل کرنے کیلئے خرچ کرنے ہوگی ، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے لئے بھی دو کروڑ سے کوئی ووٹ بھی کم نہیں ہوگا،ذرائع
پیر 2 فروری 2015 21:23
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) بلوچستان سے مار چ میں ریٹائرڈ ہونے بارہ سینٹرزنے دوبارہ سینٹ کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں بلوچستان سے جنرل نشستوں کے 7امیدوار ٹیکنوکریٹ پر دو خواتین کی دو نشستیں اور اقلیت کی ایک نشست ہے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ٹوٹل ارکان کی تعداد 65جنرل نشست پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے ایک امیدوار کو کم سے کم نو ووٹ حاصل کرنا ہوگے جبکہ ٹینکوکریٹ کی دو نشستوں پر کامیابی کیلئے 23ووٹوں کی ضرورت ہوگی جس کے زیادہ ووٹ ہونگے وہ کامیاب ہوگا۔
اسی طرح خواتین کی دونشستوں پر23ووٹوں کی ضرورت ہوگی جبکہ اقلیت کی 1نشست پر 23 ووٹ درکا ر ہونگے ذرائع کیمطابق ابھی تک بلوچستان سے بارہ نشستوں پر کسی امیدوار کے سامنے آنے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے سینٹ کے انتخابات میں پشتونخو اء ملی عوامی پارٹی نیشنل پارٹی مسلم لیگ ن مسلم لیگ ق جمعیت علماء اسلام اے این پی بلوچستان نیشنل پارٹی حصہ لے گی ابھی تک مسلم لیگ ن کے جو بھی امیدوار سامنے آئے ہیں ان میں نواب زادہ میر نعمت اللہ زہری بلوچستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور رئٹائرڈ ہونیو الے سینٹرسردار یعقوب خان ناصر سابقہ سینٹر مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی لشکری رئیسانی پیپلز پارٹی کے ریٹائرڈ ہونے والے سینٹر حاجی یوسف بادینی بھی شامل ہے جبکہ پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی نیشنل پارٹی نے سینٹ کے لئے اپنی حکمت عملی تیا رکرلی ہے امیدواروں کے نام بھی فائنل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ جمعیت علماء اسلام اے این پی بلوچستان نیشنل پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہے اور مختلف ناموں پر غور کیا جارہاہے ایک قابل اعتماد ذرائع کے مطابق اس مرتبہ بلوچستان سے سینٹ کے امیدواروں کو بڑی بڑی رقم خرچ کرنی ہوگی ایک ووٹ کی قیمت تین کروڑ روپے ہیں جو صرف جنرل نشست پر ووٹ حاصل کرنے کیلئے خرچ کرنے ہوگی جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے لئے بھی دو کروڑ سے کوئی ووٹ بھی کم نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.