آبگاہوں کے تحفظ اور بقا کیلئے سول سوسائٹی، میڈیا اور تعلیمی اداروں کوموثر کردار اداکرنا ہوگا، مشاہد اللہ خان
منگل 3 فروری 2015 23:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) وفاقی دارآلحکومت میں واقع فاسٹ یونیورسٹی کیمپس میں آبگاہوں کاعالمی دن کے سلسلے میں ہونے والی ایک اہم تقریب کے دوران وفاقی وزیر ماحولیاتی تغیرات مشاہد ا للہ خان کا پیغام وزارت ماحولیاتی تغیرات کے فارسٹ ونگ کے کنزرویٹر امید خالد نے پڑھ کر سنایا۔اس پیغام میں وزیر ماحولیاتی تغیرات نے آبگاہوں کے تحفظ اور بقا کے لیے آگاہی پیداکرنے کے لیے سول سوسائٹی، میڈیا اور تعلیمی اداروں کوموثر کردار اداکرنا ہوگا، کیونکہ ان آبگاہوں سے ہمارا اور ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل وابسطہ ہے۔
مشاہد للہ خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ آبگاہوں اور ان سے منسلک وسائل کا تحفظ، بہتر انتظام، اور بہترین منصوبہ بندی کا لائحہعمل آئندہ نسلوں کے لیے انتہائی نادر اثاثہ ثابت ہوسکتا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ 2فروری 2015 کو "آبگاہوں کے عالمی دن" کا عنوان "آبگاہیں، ہمارہ مستقبل" آئندہ نسلوں کے لیے بڑی امید ہے اور ہمیں ملکر ان آبگاہوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
تقریب میں ماحولیاتی و پانی ماہرین کے علاوہ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تحقیقدان، سائنسدان، شاگردوں اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔یہ تقریب وزارت ماحولیاتی تغیرات، تقریب فاسٹ یونیورسٹی اور سنولیوپرڈفاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، جس کو آخر میں فاسٹ یونیورسٹی کے پروفیسر عادل قاضی نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں 'پاکستان کے آبگاہوں کی خوبصورتی" کے عنوان پر ایکی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جو سیو وائلڈلائف اینڈ نیچر کے غضنفر علی خان نے بنائی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.