اکبر بگٹی قتل کیس ،پرویز مشرف کی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
بدھ 4 فروری 2015 11:53
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) انسداد دہشت گر دی کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے ایک کے استثنیٰ کی درخواست منظور کر تے ہوئے سماعت25 فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاﺅ او ر سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب شیروانی پیش ہوئے لیکن پر ویز مشرف ایک مرتبہ پھر پیش نہیں ہوئے ۔
وکیل استغاثہ نے پر ویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر کہا کہ کراچی سے سعودی عرب کا سفر چار گھنٹے کا ہے وہ سعودی عرب جاسکتے ہیں لیکن ایک گھنٹے کا سفر کر کے کوئٹہ نہیں آسکتے ۔ سماعت کے دوران عدالت نے پرویز مشرف کے طبی معائنہ سے متعلق میڈیکل بورڈ کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار کیا، عدالت کے استفسار پر ڈی جی صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری صحت کو ملزم کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی درخواست بھجوا دی گئی ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لئے 6 ہفتے کا وقت دیا گیا جو کہ کسی بھی چیز کے لئے کافی ہوتاہے، عدالت کو سندھ حکومت کی جانب سے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے حوالے ایک خط ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک رکن نے میڈیکل بورڈ میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ آپ کا ایک دوسرے سے رابطہ ہی نہیں تو اس کی ذمہ داری ایک دوسرے پر نہ ڈالیں بلکہ ان سے رابطہ کرکے معاملات جلد نمٹائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.