پنجاب بھر میں پرائمری و مڈل کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان،

پنجم کے 18 فروری جبکہ ہشتم کے امتحانات 24 فروری سے شروع ہوگے،پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن

بدھ 4 فروری 2015 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء ) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں پرائمری و مڈل کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن کی طرف جاری کردہ شیڈول کے مطابق سے کلاس پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانات میں پنجم کے 18 فروری سے شروع ہونگے جو 23 فروری کو اختتام پذیر ہونگے جبکہ کلاس ہشتم کے امتحانات 24 فروری سے شروع ہونگے جو 28 فروری تک جاری رہیں گے اس سلسلہ میں امتحانی عملہ کی ڈیوٹیاں لگنا شروع ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :