خیبر پختونخوا پولیس کا صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن

جمعہ 6 فروری 2015 23:16

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم237افغان باشندوں اور1149 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 48 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے997 کارتوس برآمدکیے۔

(جاری ہے)

جبکہ آپریشن کے دوران1639گھروں اور 536ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 211 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں140 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران418مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے32عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے925عدد کارتوس برامد کی گئی۔ اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم237افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے186مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح صوبہ بھرمیں1083 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں۔

متعلقہ عنوان :