حکومت کی عدالتی کمیشن بنانے کی نیت نہیں ، فیصلے سڑکوں پر ہوں گے ، اسد عمر

فرانزک رپورٹ نے مسلم لیگ نون کی دھاندلی کا پول کھول دیا ہے‘بیان

اتوار 8 فروری 2015 13:59

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء )تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسدعمر نے کہا ہے کہ حکومت کی عدالتی کمیشن بنانے کی نیت نہیں،ایسا لگتاہے کہ اب فیصلوں سڑکوں پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں اسدعمر نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پر ردعمل میں ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نمائندے ساتھ بیٹھ کر کی گئی بات سے بعد میں مکر جاتے ہیں۔ حکومت بے اختیار جبکہ تحریک انصاف بااختیار کمیشن چاہتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے حلقہ این اے ایک سو اٹھارہ اور ایک سو بائیس میں دھاندلی کے ثبوت ملے ہیں۔عدالتی کمیشن جس دن بنا دھاندلی بے نقاب ہو جائے گی۔ اسدعمر نے کہاکہ پرویز رشید کی باتیں غیر سنجیدہ ہیں، فرانزک رپورٹ نے مسلم لیگ نون کی دھاندلی کا پول کھول دیا ہے۔