سبزیوں اور تیلدار اجناس کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کے حصول کیلئے زرعی سائنسدانوں کو سہولیات فراہم کرینگے ‘ وزیر زراعت
کینولہ کی ایسی ہائی برڈ اقسام تیار کی جائیں جن میں کولیسٹرول اور مضر صحت اجزاء کم مقدار میں ہوں‘ ڈاکٹر فرخ جاوید کی گفتگو
اتوار 8 فروری 2015 16:51
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) سبزیوں اور تیلدار اجناس کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کے حصول کے لیے زرعی سائنسدانوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے تاکہ سبزیوں اور خوردنی تیل کی درآمد پر انحصار کم کرکے خودکفالت کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے دورہ کے موقع پر کیا۔
انہوں نے ادارہ کے ریسرچ فارم کا دورہ بھی کیا اور کینولہ ، سرسوں ، تیلداراجناس ،ٹماٹر اوردیگر سبزیوں پر جاری تجربات کا معائنہ کیا۔ وزیر زراعت نے سائنسدانوں کو ہدایت کی کہ کینولہ کی ایسی ہائی برڈ اقسام تیار کی جائیں جن میں کولیسٹرول اور مضر صحت اجزاء کم مقدار میں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ کے ساتھ ملک خوردنی تیل کی قلت سے دوچار ہے اور اپنی ضرورت کادو تہائی خوردنی تیل درآمد کرنے کے لیے کثیر زرمبادلہ خرچ کرنا پڑتا ہے جو کہ ملکی خزانے پر بہت بڑا بوجھ ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.