Live Updates

عمران خان نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کا صدر نامزد کردیا

اتوار 8 فروری 2015 17:29

عمران خان نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ..

(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کا صدر نامزد کردیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود چوہدری تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سربراہ ہونگے۔

(جاری ہے)

بیرسٹرسلطان محمود چوہدری جو گذشتہ دنوں غیر مشروط طور پر تحریک انصاف میں شامل ہو ئے تھے اسی روز تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے یہ عندیا دیا تھا کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری ہی آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی قیادت کریں گے۔بیرسٹرسلطان محمودچوہدری اب آزاد کشمیر اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کے حلقوں میں تنظیم نو کریں گے۔

جبکہ اسکے بعد دیگر عہدیداران کا بھی اعلان کیا جائے گا۔دریں اثناء ظفر انور کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کا چیف آرگنائزر نامزد کیا گیا ہے ظفر انور، بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے پہلے ہی تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور وہ اسی روز سے ہی پارٹی کو فعال بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔جبکہ پارٹی کے دیگر عہدیداران کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات