فیصل آباد  شرط لگا کر اسنوکرکھیلنے والے افراد کی گرفتاری کے خلاف شہریوں کا تھانے کا گھیراؤ  ٹائر جلائے

اتوار 8 فروری 2015 18:15

فیصل آباد  شرط لگا کر اسنوکرکھیلنے والے افراد کی گرفتاری کے خلاف شہریوں ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) فیصل آباد میں شرط لگا کر اسنوکرکھیلنے والے افراد کی گرفتاری کے خلاف شہریوں نے تھانے کا گھیراؤ کیا اور ٹائر جلائے پولیس کے مطابق گذشتہ روز شرط لگا کر اسنوکر کھیلنے کے الزام میں 57 افراد کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کیاتھا۔

(جاری ہے)

ملزموں کے رشتے داروں نے گرفتاری اور مقدمے کے خلاف تھانا فیکٹری ایریا کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں شریک خواتین نے تھانے کے مرکزی گیٹ کو تالا لگادیامشتعل مظاہرین نے ٹائر جلاکر سمن آباد روڈ بھی بند کردی پولیس ملزموں کو لے کر عدالت روانہ ہوئی تو مظاہرین منتشر ہوگئے

متعلقہ عنوان :