عوام کو صحت، تعلیم کی اعلی سہولیات کی فراہمی کیلئے اٹک میں کینسر ہسپتال، میڈیکل کالج جلد تعمیر کیا جائیگا،شیخ آفتاب احمد
منگل 10 فروری 2015 16:04
اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) عوام الناس کو روز مرہ سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ضلع اٹک میں جاری فراہمی آب، سکول بلڈنگز ، روڈ ،نکاسی آب، صحت ، تعلیم اور دیگر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کے لیے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ڈی سی او آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ، اے ڈی سی کنزہ مرتضیٰ، اے سی سید نذارت علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ ضلع بھر کے عوام کو صحت اور تعلیم کی اعلی سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹک میں کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج بہت جلد تعمیر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ریلوے سٹیشن تا سیشن چوک ،سیشن چوک تا ڈھوک فتح اور عید گاہ تا شین باغ سولر پینلز بھی لگائے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بوائز کالج کی نئی بلڈنگ کی تعمیر بھی بہت جلد شروع کی جارہی ہے اٹک شہر کے لوگوں کو سفر کی بہترین سہولت کی فراہمی کے لیے شین باغ ریلوے پھاٹک پر اوور ہیڈ برج بھی تعمیر کیا جارہا ہے تاکہ اس روڈ پر ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے۔
انہوں نے متعلقہ افسران پر ذور دیا کہ وہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کا از خود معائینہ کریں اور منصوبوں کی کوالٹی اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.