جامعہ کراچی، انجمن محبان رسول کے تحت محفل میلا النبی کا انعقاد

منگل 10 فروری 2015 22:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) جامعہ کراچی کے دفتر مشیر امور طلبہ اورانجمن محبان رسولکے اشتراک سے ”محفل میلاد النبی “ بروز جمعرات12 فروری 2015 ء کو صبح 11:00 بجے انتظامی بلاک سے متصل پارکنگ گراؤنڈ میں منعقد کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کرینگے،جبکہ سردار یاسین ملک مہمان خصوصی اور محترم علامہ سید شاہ تراب الحق قادری مہمان اعزازی ہونگے۔ علاوہ ازیں علامہ سید مظفر حسین،حاجی محمد حنیف طیب،پروفیسر ڈاکٹر نوراحمد شاہتاز،پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری،پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری،پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری،بین الاقوامی معروف ثنا خواں محمد اویس رضاقادری اورمولانا بشیر احمد قادری بھی شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :