پشاور، تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس، وزراء کی کارکردگی پر عدم اعتماد کااظہار،
اراکین اسمبلی کا محکمہ جیل خانہ جات ،صحت،تعلیم میں خلاف ضابطہ تعینانیوں پر شدید احتجاج ، وزیرصحت شہرام ترکئی کوتبدیل کرکے وزرات دوبارہ شوکت یوسفزئی کو دینے کامطالبہ ، اجلاس کے دوران خواتین سینیٹ امیدوارپراختلافات بھی کھل کرسامنے آگئے،ذرائع
بدھ 11 فروری 2015 22:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا،اجلاس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے وزراء کی کارکردگی پر عدم اعتماد کااظہارکیاگیا۔،ذرائع کے مطابق وزیراعلی ہاؤس میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں محمودجان سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے عمران کی موجودگی میں ہنگامہ کیا، اس موقع پر وزیراعلی پرویزخٹک،صوبائی وزراء اوراراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق اراکین نے محکمہ جیل خانہ جات ،صحت،تعلیم میں خلاف ضابطہ تعینانیوں پر شدید احتجاج کیا اور وزیرصحت شہرام ترکئی کوتبدیل کرکے وزرات دوبارہ شوکت یوسفزئی کو دینے کامطالبہ کیاگیا،ذرائع کے مطابق عمران خان نے جیل خانہ جات میں کی جانیوالی 750تعیناتیوں کوکالعدم قراردینے کی یقین دہانی کرائی ۔(جاری ہے)
عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں سینٹ الیکشن کیلئے طریقہ کار وضع کرنے پر تفصیلی بحث ہوئی ۔
۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے ساتھی چندپیسوں کی خاطرسینٹ میں ووٹ فروخت نہیں کریں گے ۔پارٹی مجھ پر اعتماد کریں،سینٹ کے ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے۔ عمران خان نے وزیراعلی کوہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے طریقہ کاروضع کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔اجلاس کے دوران خواتین سینٹ امیدوارپراختلافات بھی کھل کرسامنے آگئے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجود خواتین نے سینٹ ٹکٹ بیوہ ملک سعدکودینے کی شدید مخالفت کی ۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.