جماعت اسلامی ھنگو نے بلدیاتی انتخابات کیلئے کمر کس لی،دیگر جماعتوں سے ایڈجسٹمنٹ کیلئے 4رکنی کمیٹی قائم
بدھ 11 فروری 2015 23:27
ھنگو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) جماعت اسلامی ھنگو نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمر کس لی،دیگر جماعتوں سے ایڈجسٹمنٹ کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم،کمیٹی کو امیدواروں کے انتخاب اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کے لیے پالیسی بنا رہی ہے ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر زاھد اورکزئی۔تصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ھنگو نے بلدیاتی انتخابات کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی ضلعی امیر ڈاکٹر زاھد اورکزئی کریں گئے۔
کمیٹی میں سابقہ ناظم دولت اللہ بنگش،ھدایت اللہ خان،اور شباب ملی کے صدر مصطفی خان شامل ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر زاھد خان اورکزئی نے کہا کہ جماعت اسلامی نظریاتی جماعت ہے جو بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی،۔(جاری ہے)
اس مقصد کے لیے چار رکنی با اختیار کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کی ضلعی قیادت سے رابطے کر کے سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ سمیت دیگر امور سر انجام دے گی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام لوکل مسائل کو نچلی سطح پر حل کرنے کا فورم ہے اور اس نظام سے جماعت اسلامی لاتعلق نہیں رہ سکتی۔انہوں نے کہا کہ صاف،بے داغ اور پڑھے لکھے امیدوار جماعت اسلامی سیاسی اکھاڑے میں اتارے گی۔تا کہ بلدیاتی نظام کے ثمرات بہتر انداز میں عوام تک پہنچائیں جا سکیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.