کینسر کا حتمی علاج اب زیادہ دور کی بات نہیں‘پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین
جمعرات 12 فروری 2015 13:41
سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے کہا ہے کہ کینسر کا حتمی علاج اب زیادہ دور کی بات نہیں انہوں نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے نینو میٹیرئل فار ایپلیکیشنزاِن کیمیکل ایگری کلچر اینڈبائیو میڈیکل سائنس سیمینار میں کینسر کے بارے میں جاری تحقیق اور ادویات کی تیاری پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بھرپور کوشش جاری ہے کہ کینسر کا حتمی علاج دریافت کر لیا جائے ۔
ہمیں اندازہ ہے کہ پندرہ سال تک سائنس دان کسی حتمی نیتجہ پر پہنچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کینسر اور سائنس پر خاطر خواہ معلومات ہونی چائیں اپنے صدارتی خطبہ میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر ظہورالحسن ڈوگر نے کہا کہ بائیو ٹیکنالوجی کا شعبہ دورِ حاضر میں انتہائی وسعت اختیار کر گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا ہمیشہ کوالٹی ریسرچ کو ترجیح دیتی ہے اور اس کے دوررس نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ناظرہ سلطانہ نے کہا کہ سائنس دن بدن ترقی کر رہی ہے ۔ انسانی زندگی میں سائنسی ترقی سے سہولیات پیدا ہو رہی ہیں وہیں آئی ٹی کی ترقی سے انسانی رشتوں میں مزید قربت پیدا ہوگئی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پرواضح کیا کہ سائنس کا دیگر علوم سے گہرا تعلق ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے چیئرمین شعبہ بائیو ٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹراحمد مختار خالدنے سیمینار کے اغرا ض و مقاصدبیان کئے اور کہا کہ مستقبل میں بھی یونیورسٹی آف سرگودھا کا بائیوٹیکنالوجی کا شعبہ اس طرح کے مزید سیمینار وں کا اہتمام کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.