کرکٹ کا عالمی میلہ ، 14 فروری کو پہلامیدان نیوزی لینڈ اور سری لنکاکے درمیان کرائسٹ چرچ میں لگے گا

جمعرات 12 فروری 2015 19:26

کرکٹ کا عالمی میلہ ، 14 فروری کو پہلامیدان نیوزی لینڈ اور سری لنکاکے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) کرکٹ کا عالمی میلہ ، 14 فروری کو پہلامیدان نیوزی لینڈ اور سری لنکاکے درمی یان کرائسٹ چرچ میں سجے گا۔ جبکہ پاکستان کا پہلا میچ بھارت کے ساتھ 15 فروری کو” اوول “میں صبح ساڑھے 8 بجے سجے والے مقابلہ کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ عالمی میلے کا پہلا میچ کرائسٹ چرچ کے مقام پر پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3 بجے شروع ہوگا جبکہ آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبرون میں پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

15 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان اوول میں میچ ہوگا جو صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔ اسی روز جنوبی افریقا اور زمبابوے مد مقابل ہونگے یہ میچ صبح 6 بجے ہملٹن میں کھیلا جائیگا ۔16 فروری کو ویسٹ انڈیز اور آئیر لینڈ کے درمیان سیکسٹن اوول میں صبح 3 بجے مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

17 فروری کو نیوزی لینڈ اور سکاٹ لینڈ ڈونڈن میں صبح 3 بجے مد مقابل ہونگے۔

18 فروری کو افغانستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے کینبرہ میں ہوگا جب صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا اسی طرح 19 فروری کو عرب امارات اور زمبابوے مد مقابل ہونگے یہ میچ سیکسٹن اوول میں صبح 3 بجے‘ 20 فروری کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ولنگٹن میں صبح 3 بجے‘ 21 فروری کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرائسٹ چرچ میں صبح 3 بجے‘ اسی طرح آسڑیلیا اور بنگلہ دیش برسبین میں صبح ساڑھے 8 بجے‘ 22 فروری کو سری لنکا‘ افغانستان‘ بھارت اور جنوبی افریقہ اوول اور میلبرون میں آمنے سامنے ہونگی‘ 23 فروری کو انگلینڈ بمقابلہ سکاٹ لینڈ کرائسٹ چرچ میں صبح 3 بجے ‘ 24 فروری کو ویسٹ انڈیز بمقابلہ زمبابوے کنبیرہ میں ساڑھے 8 بجے صبح‘ 25 فروری کو آئر لینڈ بمقابلہ عرب امارات برسبین صبح ساڑھے 8 بجے‘ 26 فروری افغانستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ ڈونڈن صبح 3بجے‘ 26 فروری سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش میلبرون صبح ساڑھے 8بجے‘ 27 فروری جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز سڈنی صبح ساڑھے 8 بجے‘ 28 فروری کو آسڑیلیا‘ نیوزی لینڈ‘ بھارت اور عرب امارات کے درمیان آکلینڈ اور پرتھ میں صبح 6 بجے اور دن 11 بجے میدان لگے گا‘ یکم مارچ کو انگلینڈ اور سری لنکا اسی روز پاکستان بمقابلہ زمبابوے برسبین میں مد مقابل ہونگے‘ پاکستان کا یہ میچ صبح ساڑھے 8 بجے شرو ع ہوگا ‘3 مارچ کو آئر لینڈ اور جنوبی افریقہ‘ 4 مارچ کو پاکستان اور عرب امارات صبح 6 بجے میدان میں اتریں گے 4 مارچ کو آسڑیلیا اور افغانستان ‘ 5 مارچ کو سکاٹ لینڈ بنگلہ دیش‘ 6 مارچ کو بھارت اور ویسٹ انڈیز‘ 7 مارچ کو پاکستان اور جنوبی افریقہ اسی روز آئر لینڈ اور زمبابوے‘ 8 مارچ کو نیوزی لینڈ اور افغانستان‘ آسڑیلیا اور سری لنکا ‘ 9 مارچ کو انگلینڈ اور بنگلہ دیش‘ 10 مارچ کو بھارت اور آئر لینڈ‘ 11 مارچ کو سر لنکا ‘ سکاٹ لینڈ‘ 12 مارچ کو جنوبی افریقہ عرب امارات‘ 13 مارچ کو نیوزی لینڈ ‘بنگلہ دیش‘ اسی روز افغانستان اور انگلینڈ‘ 14 مارچ کو بھارت اور زمبابوے‘ آسڑیلیا اور سکاٹ لینڈ‘ 15 مارچ کو پاکستان بمقابلہ آئر لینڈاور ویسٹ انڈیز بمقابلہ عرب امارات کے میچ ہونگے۔

عالمی میلہ میں جہاں کھلاڑی پُرجوش ہین وہیں پہ عالمی سطح کے جواری بھی پوری تیاریوں کے ساتھ کھیل کے میدان میں اتر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :