عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس

منگل 30 اپریل 2024 20:12

عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) سابق فرسٹ کلاس کرکٹرعامر وسیم (مرحوم)کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عامر وسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدرملک فیصل خورشید کی صدرات میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ایمپائرنگ اور اسکوررنگ سے وابستہ افراد نے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدرملک فیصل خورشید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ پورے پاکستان میں شروع کروایا ہے ہم سب نے مل کر اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بناناہے،ایمپائرز اور اسکوررنے قواعد و ضوابط کے حوالے سے کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرنا جو قوانین پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے آئے گے اس پر من وعن عمل کروانا ہے، ایمپائرز اور اسکورر کی میچ فیس جو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ادا کرنی ہے اس کے علاوہ ایمپائرنگ اور اسکوررنگ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی جانب سے تین ہزار روپے بھی دیئے جائیں گے۔