نیشنل جونیئر ٹینس چمپئن شپ پنجاب کے ابدال حیدر نے جیت لی
جمعرات 12 فروری 2015 23:40
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) نارتھ ویسٹ جونیئرنیشنل ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ‘انڈر18 کیٹیگری میں لاہور کے ابدال حیدر اور انڈر14 میں اسلام آباد کے عزیفہ عبدالرحمان نے ٹرافی اپنے نام کی‘ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل امجد خان آفریدی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس آفتاب اکبردرانی ،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل‘سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘ سیکرٹری اولمپک ذوالفقار بٹ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں انڈر18 میں ابدال حیدر نے چھ چار اور چھ دو سے کامیابی اپنے نام کی انڈر14 کیٹیگری کے فائنل میں اسلام آباد کے عزیفہ عبدالرحمان نے پشاور کے ثاقب عمر کو چھ تین اورچھ دو سے شکست دی ‘آخر میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کے مشیربرائے کھیل امجد آفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے‘ وزیراعلیٰ کے مشیربرائے کھیل امجد آفریدی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ شاہی باغ ٹینس کورٹس کی تعمیر و تزئین و آرائش اور پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹس کی اپ گریڈیشن کا کام جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.