گلگت‘ شیعہ علماء کونسل گلگت کے زیر اہتمام پشاور حیات مسجد پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرے
گلگت میں پونیال روڈ میں پشاور واقعہ کیخلاف ٹائر نذر آتش کر کے احتجاج ‘ شدید نعرے بازی ، ملک دشمن عناصر نے پشاور میں نمازیوں کو شہید کر کے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ‘دہشتگرد ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں پشاور مسجد پر حملہ ملکی سلامتی پر حملہ ہے دہشتگردوں کے سرپرستوں کو گرفت میں لائے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا سابو وزیر برقیات و نائب صدر اسلامی تحریک دیدار علی کامظاہرے سے خطاب
جمعہ 13 فروری 2015 23:40
گلگت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) شیعہ علماء کونسل گلگت کی جانب سے پشاور حیات مسجد پر حملے کیخلاف گلگت اور دنیور میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔گلگت میں پونیال روڈ میں پشاور واقعہ کیخلاف ٹائر نذر آتش کر کے احتجاج کیا گیا ۔اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابو وزیر برقیات و نائب صدر اسلامی تحریک دیدار علی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے پشاور میں بے گناہ نمازیوں کو شہید کر کے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ۔
دہشتگرد ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں پشاور مسجد پر حملہ ملکی سلامتی پر حملہ ہے دہشتگردوں کے سرپرستوں کو گرفت میں لائے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ حالات کے پیش نظر عبادت گاہوں کی سیکورٹی کو سخت کیا جائے ۔پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف پورے ملک میں آپریشن کریں۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن امامیہ کے رہنماؤں فقیر شاہ اور کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں عالمی قوتیں ملوث ہیں آئے روز عبادت گاہوں پر حملے ہو رہے ہیں جس سے نمازی بھی غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ۔
واقعے میں ملوث اسلام دشمن عناصر کو بے نقاب کیا جائے ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنما شیخ ناصر حسین نے بھی خطاب کیا ۔ دنیور علمبردار چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ قیصر اور چےئرمین مشتاق نے سانحہ حیات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.