دہشت گرد پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں،علامہ عطاء محمددیشیانی
ہفتہ 14 فروری 2015 23:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) اہلسنت والجماعت خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ عطاء محمددیشانی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں، پشاور دھماکہ فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم سازش ہے اسے ناکام بنانا ہوگا،چند افراد سنی شیعہ فساد کروانا چاہتے ہیں، اعلی حکام نوٹس لیں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گرد دہشت گرد ہوتا ہے اس کا کوئی فرقہ یا مذہب نہیں ہوتا،دہشت گردی کو کسی مسلک سے جوڑنا بددیانتی ہے، دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں ہمارا میڈیا ٹرائل کیا گیا الزامات لگانے والے باز نہ آئے تو عدالتوں سے رجوع کریں گے،ہزاروں لاشیں اٹھا کر بھی ہمیشہ امن کا درس دیا ہے، دہشت گردی کے مخالف ہیں پاکستان کی محبت ہمارے پیروں کی زنجیر ہے، انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے، امن پسندی کے بدلے لاشوں اور الزامات کا تحفہ دیا جارہا ہے، ہمیں دہشتگردی کا حامی سمجھنا بھی ناانصافی ہے ،جس سے بھی اختلاف کیا ہمیشہ دلیل کے ساتھ کیا گولی اور گالی ہمارا شعار نہیں ،دہشت گردی کے الزامات سر جھکا کر سنتے رہے اور ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کرتے رہے لیکن اب دہشت گردی کی مذمت کے ساتھ ساتھ الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرنے کا سوچ رہے ہیں ،ریاست ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی تلافی کرے ہم پر لگنے والے دہشت گردی کے الزامات کا چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لیں، دہشت گردی کا الزام ثابت ہوجائے تو ہر سزا بھگتنے کو تیار ہیں، بغیر کسی ثبوت کے الزامات کاسلسلہ ترک کیا جائے۔
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.