کھلے آسمان تلے پڑی گندم کو پہلے مرحلہ میں فروخت کرنے کے فیصلہ،

گندم کی نقل و حمل پر پابندی اٹھا ئے جانے کے بعد،پہلے مرحلہ میں فلور ملز کو فروخت کرنا شروع کردی

ہفتہ 14 فروری 2015 23:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء)حکومت پنجاب نے موسمی تبدیلی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں کھلے آسمان تلے پڑی گندم کو پہلے مرحلہ میں فلور ملز کو دینا شروع کردی ہے تاکہ بارش وغیرہ کی صورت میں یہ گندم ضائع نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ خوار ک ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ گندم کی نقل و حمل پر پابندی اٹھا ئے جانے کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فروخت کا جو فیصلہ کیا گیا تھا اس پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے صوبہ بھر کے ایسے تمام اضلاع جہاں پر محکمہ خوراک نے گندم خرید کر کھلے آسمان کے نیچے رکھی ہوئی تھی اسے پہلے مرحلہ میں فلور ملز کو فروخت کرنا شروع کردی ہے ۔