ایف بی آر اور این ایل سی کے درمیان ٹیکس تنازع میں شدت آگئی
وزارت قانون نے معاملے پراسٹیک ہولڈرزکاموقف جاننے کے لیے 24فروری کو اجلاس طلب کرلیا
اتوار 15 فروری 2015 13:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آٓر) اور نیشنل لاجسٹک سیل(این ایل سی)کے درمیان انکم ٹیکس چھوٹ کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔وفاقی حکومت نے این ایل سی کوانکم ٹیکس سے چھوٹ دینے کے حوالے سے قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کے لیے معاملہ لا ڈویژن کو بھجوادیا ہے۔ اس ضمن میں ” دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے انکم ٹیکس چھوٹ کے حوالے سے نیشنل لاجسٹک سیل(این ایل سی) کو ٹیکس چھوٹ کی قانونی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے 24 فروری کو اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ اس سے قبل 12 فروری کو اجلاس بلایا گیا تھا جو ملتوی کر دیا گیا تھا۔
تاہم اس بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینئر افسر نے بتایا کہ نیشنل لاجسٹک سیل کے ساتھ ٹیکس سے چھوٹ کا معاملہ کافی دیر سے چل رہا ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے این ایل سی سے اربوں روپے کے ٹیکس واجبات کی وصولی کے لیے متعدد مرتبہ کوششیں کی جا چکی ہیں جو ناکام ثابت ہوئی ہیں کیونکہ نیشنل لاجسٹک سیل کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق این ایل سی کو انکم ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.