گھیا کدو کی کاشت ماہ فروری سے شروع کر کے 30مارچ تک مکمل کر نے کی ہدایت

اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکار بہتر روئیدگی والا دو سے اڑھائی کلو گرام فی ایکڑ منظور شدہ بیج استعمال کریں  ترجمان کاشتکار مزید معلومات کیلئے ماہرین زراعت یا فری ایگری کلچرل ہیلپ لائن سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں بیان

اتوار 15 فروری 2015 15:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء)محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار گھیا کدو کی کاشت فروری کے آغاز سے شروع کر کے 30مارچ تک مکمل کر لیں ترجمان نے بتایا کہ اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکار بہتر روئیدگی والا دو سے اڑھائی کلو گرام فی ایکڑ منظور شدہ بیج استعمال کریں اور بوائی سے قبل 10 سے 15ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملائیں اور اس کے بعد کچی راؤنی کر دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وتر آنے پرہل و سہاگہ چلایا جائے اور بوائی کے وقت 3سے 4 بار ہل و سہاگہ چلانے سے زمین نرم و بھر بھر ی ہو کر مکمل تیار ہو جائے گی اس طرح زمین کی تیاری کے بعد کھیت میں 3سے 4میٹر کے فاصلہ پر ڈوری سے نشان لگا دیئے جائیں اور ان نشانوں کے دونوں اطراف 4بوری سنگل سپر فاسفیٹ ، 1 بوری امونیم سلفیٹ ، 1 بوری پوٹاش یا ڈیڑ ھ بوری ڈی اے پی فی ایکڑ ملا کر ڈالنے سے بہترین پیداوار کاحصول ممکن بنایا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید معلومات کیلئے ماہرین زراعت یا فری ایگری کلچرل ہیلپ لائن سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں۔