ورلڈکپ 2015، قومی کرکٹ ٹیم اپنادوسرامیچ 21فروری کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کرائسٹ چرچ گراؤنڈ میں کھیلی گی،
ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیزکیخلاف پاکستان کی کامیابی کا تناسب 33.33 فیصد ،ویسٹ انڈیزکی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے
پیر 16 فروری 2015 19:16
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) گیارہویںآ ئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2015ء میں قومی کرکٹ ٹیم اپنادوسرامیچ 21فروری کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ہیلگلیاوول کرائسٹ چرچ گراؤنڈ(نیوزی لینڈ)میں کھیلی گی ۔پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے مابین ورلڈکپ مقابلوں میں1975ء سے2011ء تک ورلڈکپ مقابلوں میں9میچ کھیلے گئے جن میں سے3میچ پاکستان نے جیتے اور6میچ ویسٹ انڈیزنے جیتے۔
ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کا تناسب 33.33 فیصد اور ویسٹ انڈیزکی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے پاکستان اورویسٹ انڈیزکے مابین ورلڈکپ میں آخری میچ 23مارچ2011ء کوڈھاکہ میں کھیلاگیاجوپاکستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد10وکٹوں سے جیتا ہیلگلیاوول کرائسٹ چرچ گراؤنڈ(نیوزی لینڈ)میں 20 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔(جاری ہے)
یہاں اب تک 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ منعقد ہوئے ہیں جن میں نیوزی لینڈ ، سری لنکا ، کینیڈا اور سکاٹ لینڈ نے حصہ لیا۔
اس میدان پر زیادہ سے زیادہ سکور 341 ہے جو کہ سکاٹ لینڈ کی جانب سے کینیڈا کے خلاف بنایا گیا اور اسی میچ میں کینیڈا نے اس میدان کا کم سے کم سکور 171 بنایا۔ سکاٹ لینڈ نے کینیڈا کو 170جبکہ کینیا کو 3 وکٹوں سے شکست دے رکھی ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 3 وکٹوں زیر کیا۔پاکستان سمیت بہت سے ممالک اس میدان میں پہلے کوئی میچ نہیں کھیلا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.