دسمبر تک دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہترین ہو گی ‘ شجاع خانزادہ،
پنجاب پولیس کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہو رہی ہے ،کرائم کی شرح نیچے آ رہی ہے ‘ صوبائی وزیر داخلہ
پیر 16 فروری 2015 22:57
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح دہشتگردی گردی کاخاتمہ ہے ،پر امید ہیں رواں سال دسمبر تک دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہترین ہو گی،پنجاب پولیس کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہو رہی ہے جس سے کرائم کی شرح نیچے آ رہی ہے ۔
(جاری ہے)
پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکومتی رکن طاہر سندھو کے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب کو اس وقت جو دہشت گردی کا خطرہ ہے اسے ختم کردیں گے ۔
حکومت اور پاک فوج قومی ایکشن پلان کے تحت ایک پلیٹ فارم پر ہیں ۔ دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم پوری دنیا میں ہو رہا ہے ۔پنجاب میں بھی اس وقت سٹریٹ کرائم ہے لیکن حکومتی اقدامات سے دہشتگردی سمیت اس کا بھی خاتمہ ہوگا ۔قبل ازیں طاہر سندھو نے کہا کہ سڑکوں پر ڈکیٹ اور ڈاکو راج ہے، کو ئی بھی محفوظ نہیں ،پولیس کا70ارب کا بجٹ کہاں جاتا ہے؟۔وزیر کیا کریں گے کیونکہ ان کے ہاتھ میں بھی کچھ نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.