اتحادتنظیمات مدارس کااعلیٰ سطح کا وفدکل اسلام آبادمیں وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کریگا،
ملاقات میں مدارس دینیہ میں غیرملکی طلبہ کے داخلوں پرپابندی اور،مدارس کیخلاف حکومتی پروپیگنڈوں کے مسائل کواجاگرکیاجائیگا،مفتی محمد نعیم
پیر 16 فروری 2015 23:24
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) اتحادتنظیمات مدارس کااعلیٰ سطح کا وفدکل (بدھ) کواسلام آبادمیں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کریگاجس میں مدارس دینیہ میں غیرملکی طلبہ کے داخلوں پرپابندی کے نارواحکومتی فیصلے اورقومی ایکشن پلان کے بعدوزیرداخلہ کے اتحادتنظیمات مدارس دینیہ کے منتظمین کیساتھ ملاقاتوں میں یقین دہانیوں کے باوجودمدارس دینیہ کیخلاف ہونے والے حکومتی پروپیگنڈوں کے مسائل کواجاگرکیاجائیگا۔
درایں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ قومی ایکشن پلان میں طے پایا تھاکہ مدارس اصلاحات کیلئے مدارس کی قیادت کو اعتماد میں لیکر فیصلے کئے جائیں گے لیکن حیرت ہے کہ حکومت نے غیرملکی طلبہ کے داخلوں پرپابندی کے مذموم فیصلے سے ملک بھرکے مدارس میں زیرتعلیم غیرملکی طلبہ تعلیمی کئیرئیرداوپرلگ گیا ہے ،ہم حکومت کے اس فیصلے پرشدید افسوس کے اظہار کیساتھ اس کی شدیدمذمت بھی کرتے ہیں،حکومت کومدارس کے ساتھ دہرامعیارختم کرناہوگا ،کتنی عجیب بات ہے کہ ایک بیرون ملک سے اگرکوئی طالبعلم مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے ویزہ اپلائی کرتاہے تواسے منع کیاجاتاہے لیکن وہی طالبعلم اگرکالج یایونیورسٹی کیلئے اپلائی کرے توویزہ دیدیاجاتاہے ،حکومت کایہ اقدام نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ اقوام متحدہ کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.