امام بارگاہوں کو ٹارگٹ کر کے ملک میں فرقہ وارنہ آگ لگانے کی سازش ہو رہی ہے ‘ڈاکٹر طاہر القادری،
راولپنڈی دھماکہ کی مذمت ،شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا
بدھ 18 فروری 2015 21:13
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے راولپنڈی امام بارگاہ میں ہونیوالے دھماکے اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد حکمران قومی ایکشن پلان کو نافذ کرنے میں سنجیدہ ہی نہیں ورنہ قوم ہر روز اپنے کندھوں پر اپنے پیاروں کے جنازے نہ اٹھاتی ۔انہوں نے کہاکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ امام بارگاہوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمران اور دہشت گرد پاکستان کی بقا کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں ۔انہوں نے شہدائے کے لواحقین دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ۔انہوں نے واقعہ کے فوری بعد عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنان کو امدادی سرگرمیوں اور خون کے عطیات دینے کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہر شہر دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں ۔
دہشت گرداہم شہروں میں کارروائیوں کر کے جعلی حفاظتی اقدامات کو بے نقاب کر رہے ہیں ۔نام نہاد جمہوری حکومت ملک اورعوام کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی،خرم نواز گنڈا پورنے دہشت گردی کی یکے بعد دیگرے وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا نہیں مل سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.