کراچی، سہراب گوٹھ میں پولیس کا مبینہ مقابلہ ،کالعدم تنظیم کے4کارکن ہلاک،اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ

جمعرات 19 فروری 2015 22:29

کراچی، سہراب گوٹھ میں پولیس کا مبینہ مقابلہ ،کالعدم تنظیم کے4کارکن ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس کا مبینہ مقابلہ ،کالعدم تنظیم کے4کارکن ہلاک ہو گئے مبینہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں الاصف اسکوائر کے عقب میں مبینہ مقابلوں سے شہرت حاصل کرنے والے ایس ایس پی ملیر راو انوار نے مبینہ مقابلے میں 4کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیم نے کالعدم تنظیم کے علاقائی عہدایدار قاری عالمگیر کے گھر پر چھاپہ مارا اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے4ملزمان کو ہلاک کر دیا جن میں3کی شناخت نعمان ،مولانایاسین اور سبحان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ایک مارا جانے والے شخص افغانی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقابلے کے دوران قاری عالمگیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں ٹارگٹڈ کارروائی میں 400 اہلکاروں نے حصہ لیا ہے۔پولیس کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :