پمز ہپستال نے کری روڈ امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ کرنے والے بمبار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی

خودکش بمبار سو فیصد پاکستانی چہرہ کا حامل ہے ‘ خودکش بمبار کا دھماکے کے باعث چھاتی اور چہرے کا بائیاں حصہ متاثر ہوا ، بائیں ٹانگ تن سے جدا ہو گئی تھی

جمعرات 19 فروری 2015 23:29

پمز ہپستال نے کری روڈ امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ کرنے والے بمبار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) پمز ہپستال نے کری روڈ امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ کرنے والے بمبار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی تفتیش کرنے والے حساس ادارے اور پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پمز ترجمان کے مطابق خودکش بمبار سو فیصد پاکستانی چہرہ کا حامل ہے قد 5 فٹ سات انچ اور گرے رنگ کی شلوار قمیض زیب تن تھی تاہم خودکش حملہ کے دوران بائیں بازو اور ٹانگ سے شلوار قمیض کے حصے غائب تھے‘ خودکش بمبار کا دھماکے کے باعث چھاتی اور چہرے کا بائیاں حصہ متاثر ہوا جبکہ بائیں ٹانگ تن سے جدا ہو گئی تھی‘ پمز اور پولیس کے مطابق خودکش بمبار کی عمر 25 سے 26 سال کے درمیان ہو گی۔

وفاقی پولیس ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت آسانی سے ممکن ہے تاہم مزید کارروائی سے قبل قانونی تقاضے پورے کرنے ناگزیر ہیں

متعلقہ عنوان :