حکومت زچہ و بچہ کی نگہداشت کیلئے حفاظتی پروگرام کو اہمیت دیتی ہے، حفاظتی ٹیکوں پر موثر عملدرآمد ہورہا ہے‘ پسماندہ علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کے عمل کو تیز کیا جائے گا، مناسب غذا اور حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے ماں اور بچے کی بہتر صحت حکومت کی ترجیح ہے
وزیر اعظم نواز شریف کی حفاظتی ٹیکوں اور ویکسی نیشن کے عالمی ادارے کے وفد سے بات چیت
جمعہ 20 فروری 2015 16:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت زچہ و بچہ کی نگہداشت کیلئے حفاظتی پروگرام کو اہمیت دیتی ہے، حفاظتی ٹیکوں پر موثر عملدرآمد کیلئے صوبوں کو ہدایات جاری کی ہیں ، پسماندہ علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کے عمل کو تیز کیا جائے گا، مناسب غذا اور حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے ماں اور بچے کی بہتر صحت حکومت کی ترجیح ہے۔
جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف سے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسی نیشن کے عالمی ادارے کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں انسداد پولیو مہم ، زچہ و بچہ کی نگہداشت کیلئے حفاظتی پروگرام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
وفد نے انسداد پولیو مہم میں وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم پر عملدرّمد کیلئے وزارت صحت کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ زچہ و بچہ کی مناسب نگیداشت ہماری ترجیح ہے، ماں اور بچے کیلئے حفاظتی ٹیکے اور مناسب غذا ترجیح ہیں، حفاظتی ٹیکوں پر موثر عملدرآمد کیلئے صوبوں کو ہدایات جاری کی ہیں، حکومت حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو اہمیت دیتی ہے،پسمانددہ علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔ وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں کا 80فیصد ہدف مقرر کرنا خوش آئند ہے،پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں کا 80فیصد رواں سال کے آخر تک حاصل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی ادارے کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے کی امداد آئندہ نسلوں پر خرچ کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.