لاہور :ملازمہ پر تشدد، میاں بیوی کا 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ
جمعہ 20 فروری 2015 21:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20فروری۔2015ء) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کوعدالت نے 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، تشدد کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد بچی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
گذشتہ روز جوہر ٹاؤن کے ایک گھر سے 12سالہ ام رباب کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے بازیاب کرایا تھا،جسم پر بہیمانہ تشدد کےباعث رباب کی انتہائی خراب حالت تھی،گھر کا مالک سرکاری ملازم عرفان کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا تاہم اس کی بیوی تابندہ فرار ہو گئی تھی۔
پولیس نے تابندہ کو گرفتار کرکے میاں بیوی کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے میاں بیوی کو14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا، میاں بیوی کاتعلق سرگودھا سے ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کاشکار رباب کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ ہفتے کو آئے گی ۔بچی کے دماغ کے مزید ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعداسے بیان کےلئے عدالت میں پیش کیاجائےگا۔ کمسن رباب کا کہنا ہے کہ مالکن تابندہ نےاسے ہینگروں سے مارا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.